انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں تاریخی کامیابی کے بعد پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتا ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 12 میں سے 8 میچز جیت کر پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ تین میچ میں انہیں شکست ہوئی اور ایک میچ ڈرا رہا، بھارت کے پوائنٹس کی تعداد 98 ہے۔
فہرست میں آسٹریلیا بھی 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرموجود ہے اور اس کے پوائنٹس 90 ہیں۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب سری لنکا تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، انگلینڈ چھٹے، پاکستان 7ویں نمبر پر براجمان ہے۔
بنگلا دیش کی ٹیم فہرست میں 8 نمبر پر موجود ہے جبکہ ویسٹ انڈیز سب سے آخر یعنی 9ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان چیمپئن شپ کے فائنل میں کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟
پاکستان کو چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے بقیہ چاروں میچز جیتنے ہوں گے جو جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیں جبکہ انہیں دوسری ٹیموں کے نتائج کا بھی انتظار کرنا ہوگا۔
بھارت، آسٹریلیا، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں، اس لیے پاکستان کو کوالیفائی کرنے کے لیے فہرست میں چوتھے نمبر پر آنا ہوگا۔
پاکستان جنوبی افریقا کو 2-0 سے شکست دے کر اپنی پوزیشن بہتر کرسکتا ہے، اگر پاکستان چار میچز جیتتا ہے تو اس کے پوائنٹس 52.38 ہوجائیں گے اور وہ نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔
اگ سری لنکا 52.38 سے نیچے رہا اور وہ اپنے باقی تین یا اس سے زیادہ میچ ہار گیا تو پاکستان کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے سنہری موقع ہوگا، آسٹریلیا بھی شکست کی صورت میں ٹاپ فور سے باہر ہوسکتا ہے۔