تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان نے نوازشریف کی حوالگی کیلئے برطانیہ کوخط لکھ دیا

اسلام آباد: پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت سے رجوع کر لیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان نے نوازشریف کی حوالگی کیلئے برطانیہ کوخط لکھ دیا ہے، یہ خط برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو وطن واپس لانےکیلئے قانونی آپشنز کا استعمال کرتے ہوئے لیگل ٹیم کو “گو سلو پالیسی” ترک کرنےکی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعظم نے دوٹوک مؤقف اپنایا کہ نواز شریف کو وطن لانے کے لیے حکومت سارےقانونی راستےاختیار کرےگی، نوازشریف کی وطن واپسی کیلئےقانونی اقدامات تیز کئے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو واپس پاکستان 6 ماہ میں آنا تھا، پنجاب حکومت نے ان کی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی لیکن ان کی جانب سے میڈیکل رپورٹ نہیں بھیجی گئی، اب حکومت قانون کے مطابق فیصلے کرے گی، ہم ہر قانونی ذرائع استعمال کر کے نواز شریف کو واپس لائیں گے۔

حکومت کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب ) نے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کوتوشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دلوانے اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا پرعمل کے لیے عدالت سے رجوع کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

نوازشریف کی طلبی کے لیے دفتر خارجہ کے ذریعے برطانیہ سے رابطے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کو نواز شریف کےمفرور ہونے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ ہوا ۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت ختم ہوگئی ہے اور وہ مفرور ملزم و مجرم ہیں۔

Comments

- Advertisement -