اتوار, مارچ 30, 2025
اشتہار

نئے لڑکوں پر زیادہ تنقید کی ضرورت نہیں، سابق کپتان

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مایوس کُن قرار دیا ہے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان کرکٹر تھے جو موقع کا انتظار کر رہے تھے لیکن یہ موقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

حفیظ نے کہا کہ تنقید یہ نہیں کہ یہ کیسے کھیلے بلکہ کیا ان کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ اس قابل تھی ملکی نمائندگی کر سکیں؟ اندھا دھند فائرنگ نہیں تیکنیک دیکھی جاتی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کے لیے نیوزی لینڈ میں جاکر کھیلنا یقیناً مشکل تھا اور مینجمنٹ گراؤنڈ کو دیکھ رہی ہے، ہم 4 بڑے ایونٹس میں پہلے راؤنڈ میں باہر ہو گئے کچھ تو غلط ہو رہا ہے، کیا ہم بحیثیت ٹیم مینجمنٹ صحیح فیصلے لے ہے ہیں؟

سابق کپتان مصباح الحق نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ٹیم بہتری کی طرف جائےگی نئے لڑکوں پر زیادہ تنقید کی ضرورت نہیں، ورلڈکپ سے پہلے 20،22 میچ ہیں لڑکوں کو دیکھیں اور بیلنس ٹیم بنائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں