ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

دو جوہری طاقتیں مقابل آئیں تو انجام کا نہیں بتایا جاسکتا، پاکستانی سفیر

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہشمند ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، دو جوہری طاقتیں مقابل آئیں تو انجام کا نہیں بتایا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ خطے میں تناؤ نہیں چاہتے پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، پاکستان امن کا خواہشمند ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پر حملہ کیا تو پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا، دو جوہری طاقتیں مقابل آئیں تو انجام کا نہیں بتایاجاسکتا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعہ کاپاکستان پرالزام لگا کر ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا، بھارت جابرانہ پالیسیوں،انتخابی مجبوریوں کا بوجھ پاکستان پرنہیں ڈال سکتا۔

پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن کردار ادا کیا، بھارت 7 لاکھ فوج کیساتھ بھی مقبوضہ کشمیرمیں امن یقینی نہیں بناسکتا تو یہ لمحہ فکریہ ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں