تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

زلزلے میں کسی پاکستانی کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں، سفیر

ترکیہ میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید کا کہنا ہے کہ زلزلے سے اب تک کسی پاکستانی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ترکیہ میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف نے اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے نے ترکیہ کے جن علاقوں کو زیادہ ہٹ کیا وہاں بہت زیادہ پاکستانی نہیں رہتے ہیں اور اب تک زلزلے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ڈاکٹر یوسف نے کہا کہ زلزلے سے ترکیہ کا شامی سرحد سے متصل جنوبی علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ دو علاقوں امان مراش اور غازی انتک سے زیاہ اموات رپورٹ ہو رہی ہیں جب کہ دیگر چھوٹے شہروں حطائی، عثمانیہ، دیار بقر، عرفہ، کیلس، ادنا اور ملاتیا میں بھی زلزلے نے تباہی مچائی ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ برادر ملک ترکی کے جنوبی علاقوں میں شدید زلزلہ آیا ہے۔ جس میں بڑا جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔ ترکیہ میں مقیم پاکستانیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور اپنے ترک بہن بھائیوں کی مدد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ دوست ممالک نہیں بلکہ بھائی ہیں۔ مصیبت کی گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام اپنے ترک بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔ ہماری دعائیں اور نیک خواہشات ترک بھائیوں کیساتھ ہیں جو متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ترکیہ کے لیے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں گزشتہ روز آنے والے قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -