اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستانی بینکوں پر ہیکرز کے حملوں کے پیش نظر شدید تشویش ہے: پاکستان اکانومی واچ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ پاکستانی بینکوں پر ہیکرز کے حملوں کے پیش نظر شدید تشویش لاحق ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ مغل کا کہنا تھا کہ دس بینکوں نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے زریعے بین الاقوامی لین دین کی سہولت ختم کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بینکوں پر ہیکرز کے حملوں اور بھاری نقصانات نے انٹرنیٹ بینکنگ کے نظام میں موجود کمزوریاں عیاں اور انٹرنیٹ سیکورٹی میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت واضع کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دس بینکوں نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے زریعے بین الاقوامی لین دین کی سہولت ختم کر دی ہے جو مسئلے کا حل نہیں کیونکہ اس سے صارفین کے مسائل میں اضافہ ہو گا۔

صدر پاکستان اکانومی واچ نے بتایا کہ مرکزی بینک مالیاتی اداروں کو انٹرنیٹ سیکورٹی فول پروف بنانے کا پابند کرے جبکہ دیگر سرکاری اور نجی ادارے بھی اقدامات کریں تاکہ اہم ڈیٹا چوری ہونے سے بچایا جا سکے۔

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے زور دیا کہ سائبر سیکورٹی کے قوانین کو سخت کرنے کی ضرورت ہے، یہ جرم کسی ملک کی بین الاقوامی حدود کا پابند نہیں، اس لئے بین الاقوامی تعاون کے بغیر کامیابی ناممکن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں