جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دلی: بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کے بعد بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سری فورٹ کرکٹ گراؤنڈ نئی دلی میں کھیلے جانے والے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ٹاس جیت کر بھارت نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کے کھلاڑیوں نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی اور عمدہ کارکردگی کرتے ہوئے 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر اسکور پورا کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔پاکستان کی جانب سے محمد ظفر نے 88 اور ظفر علی نے 45 رنز اسکور کیے۔

- Advertisement -

blind-1

یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام ہی میچز میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ، گزشتہ روز انگلینڈ سے کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے حریف ٹیم کو 97 رنز سے شکست دیتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

قبل ازیں ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ کھیلے جانے والے میچوں میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں