ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

امریکا میں مقیم پاکستانی تن ساز عبدالمالک نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکا میں مقیم پاکستانی تن ساز عبدالمالک نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا، عبدالمالک نے این ٹی پی مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی نیشنل فیزیک کمیٹی کے اسی پلس کلو گرام کیٹیگری مقابلوں میں پاکستانی تن ساز عبدالمالک نے بڑے بڑے تن سازوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔

عبدالمالک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید کامیابیاں حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں امریکا سمیت 26 ممالک کے تن سازوں نے شرکت کی تھی۔

برازیل، ماس ریسلنگ چیمپئن

دوسری جانب پاکستان نے ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں دو گولڈ اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

برازیل کے شہر ساؤپولو میں 3 روزہ آرنلڈ کلاسک ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں 30 ممالک شریک ہوئے، 105 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے رحمان رضا نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

اسی کلو گرام میں لاہور سے تعلق رکھنے والے سلمان عقیل نے میڈل حاصل کرکے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا، 90 کلو گرام کیٹیگری میں گوجرانوالا کے عاصم قیوم نے برانز میڈل جیتا۔

پاکستان کی تین رکنی ٹیم منگل کو وطن واپس پہنچے گی، ان کی استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں