The news is by your side.

Advertisement

امریکا میں ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی نژاد ڈرائیور قتل

واشنگٹن : امریکا میں ملازمت کرنے والا پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور ڈکیتی کی واردات کے دوران جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکا میں پرتشدد وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جو صدر بائیڈن کے صدارت سنبھالنے کے بعد بھی نہ رُک سکا۔

حالیہ واردات میں پاکستانی ڈرائیور دو لڑکیوں کے ہاتھوں قتل ہوا، جو امریکا میں کئی برسوں سے مقیم تھے اور ٹیکسی چلارہے تھے۔

ڈرائیور محمد انور سے دو لڑکیوں نے گاڑی چھیننے کی کوشش کی لیکن محمد انور نے مزاحمت دکھائی، جس پر لڑکیوں پراسٹن گن سے حملہ کردیا۔

گاڑی چلانے کے دوران ڈکیتی کی واردات کے باعث گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور محمد انور جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرکے واردات میں ملوث دونوں لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں