ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

پاکستانی بالرز کا نام ٹاپ ٹین رینکنگ میں کیوں نہیں آیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی20 بیٹرز و بالرز رینکنگ جاری کردی، جس کے تحت کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی ہوگئی جبکہ کوئی پاکستانی بالر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔

آئی سی سی کے مطابق بالرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید اپنی پوزیشن کو برقرار رکھتے ہوئے سرفہرست ہیں۔

افغانستان کے اسپنر راشد خان ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد 2 درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 3 درجے چھلانگ لگا کر چوتھی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام میں تجزیہ نگار شاہد ہاشمی، سابق کرکٹرز باسط علی اور کامران اکمل نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شاہد ہاشمی نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے تحت اگر چھوٹی ٹیم کیخلاف اچھی کارکرگی دکھانے کے باوجود اس نے نمبرز کم ہوتے ہیں جبکہ بڑی ٹیم کیخلاف کھیلنے پر زیادہ پوائنٹس ملتے ہیں۔

باسط علی نے کہا کہ پہلے ٹیم کی شکست پر کہا جاتا تھا کہ 10 یا 15 رن کم تھے، لیکن اب کہا جاتا ہے کہ ہمارے بالرز نہیں چل سکے یا بیٹنگ میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے جس کا سارا الزام بالنگ کو دیا جاتا ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ اب بلیم گیم کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا اگر ہاریں یا جیتیں تو پوری ٹیم کو اسکا کریڈٹ یا الزام دیں یہ کہا جائے کہ بحثیت ٹیم ہم اچھا نہیں کھیل سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں