تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

پاکستانی باکسر محمد شعیب خان ایشین ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم

پاکستانی باکسر محمد شعیب خان پروفیشنل اے بی ایف ایشین ٹائٹل فائٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں، جہاں وہ لائٹ ویٹ کیٹگری میں جیت کیلئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی باکسر محمد شعیب خان اور حریف انڈونیشین باکسر کا تھائی لینڈ میں آج ویٹ ہوگا، کولیسٹ بوائے قومی باکسر محمد شعیب خان اب تک کئی فائٹس میں ناقابل شکست رہے ہیں۔

 پاکستانی باکسر شعیب خان کا مقابلہ انڈونیشیا کے تجربہ کار باکسر کے ساتھ 30 نومبر کو ہونے جا رہا ہے جس کیلئے قومی باکسر محمد شعیب خان نے پوری قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔

قومی باکسر محمد شعیب خان نے کہا کہ ایشین ٹائٹل جیت کر قوم کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں، میرا خواب پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو سربلندی کرنا ہے۔

واضح رہے کہ باکسر شعیب خان نے تھائی لینڈ کا باکسر کو شکست دے کر ایشین ٹائٹل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -