بھارتی سپراسٹار ویرات کوہلی کے مداح پاکستانی بچے کی شاندار ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ان کی تعریف کررہا ہے۔
چیمپئنزٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں اور دنوں طرف کے شائقین اپنی ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں، ایسے میں پاکستانی بچے کی ویڈیو زیرگردش ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ویرات کوہلی کے اس پاکستانی مداح بچے کی ویڈیو بھارتی اسپورٹس چینل اسٹار انڈیا نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹار اسپورٹس انڈیا نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ پاک بھارت میچ کی شدت کے دوران ایک بہترین لمحہ یہی چیز روایتی حریفوں کے درمیان عظیم مقابلے کو خاص بناتی ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں بچے نے پاکستانی ٹیم کی کٹ زیب تن کی ہوئی ہے، وہ کہتا ہے کہ میرا نام فیضان ہے، میں پاکستان کا ہوں، میں ویرات کوہلی کا بڑا فین ہوں میں بڑا ہوکر پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔
بچے کے والد نے بتایا کہ یہ ویرات کوہلی کو بہت پسند کرتا ہے، کوہلی کی کور ڈرائیو، فلک شاٹ اسے پسند ہے اور ویرات نے جو حارث رؤف کو چھکا لگایا تھا فیضان کو وہ شاٹ بھی بہت پسند ہے۔
ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں کونسا نیا سنگ میل عبورکیا؟