تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

یو اے ای : پاکستانی شہری کو’’ 40 لاکھ ڈالر‘‘کا انعام مل گیا

یو اے ای میں مقیم ایک خوش قسمت پاکستانی شہری کا لاٹری میں 40 لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا، محمد انعام گزشتہ دو سال سے قسمت آزمائی کر رہا تھا تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ اس کی لاٹری نکل آئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’امارات ڈرا‘ نامی ہینڈل سے اعلان کیا گیا ہے کہ صرف 15 درھم کا ٹکٹ خریدنے والے محمد انعام نے ایک کروڑ 50 لاکھ درہم جیت لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد انعام نامی پاکستانی ایک اماراتی کمپنی میں آڈیٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ جب انہیں اس بھاری انعام کے نکلنے کی اطلاع فون پر دی گئی تو انھوں نے اسے مذاق سمجھا اور فون بند کر دیا۔ تاہم بعد میں انہیں رابطہ کر کے یقین دلایا گیا۔

محمد انعام نے اس انعام کے اعلان کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ حج کے لیے جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات اس طرح کی انعامی سکیموں اور لکی ڈراز کی میزبانی کرتا رہتا ہے۔ ان میں سے اکثر میں بڑے انعامات لوگوں کے نام نکلتے ہیں۔ جن میں کیش کی بڑی بڑی رقمیں، پرتعیش گاڑیاں، ریئل اسٹیٹ سے متعلق جائیدادیں اور سونا بھی شامل ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -