تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

25 سال تک بھارت میں‌ پھنسا رہنے والا سراج آخر گھر لوٹ آیا، مانسہرہ آمد پر جذباتی مناظر

مانسہرہ: بچپن میں گھر سے بھاگ کر غلطی سے بھارت پہنچ جانے والے سراج کی پچیس سال بعد مانسہرہ واپسی پر والہانہ استقبال کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کا سراج پچیس سال پہلے جب کراچی جانے کے لیے گھر سے بھاگا، تو غلط ٹرین میں‌ سوار ہو کر بھارت پہنچ گیا اور اگلے پچیس برس وہاں‌ پھنس رہا. اس عرصے میں‌ سراج کی وہاں‌ شادی ہوئی، جس سے اس کے تین بچے ہوئے.

چند برس قبل پاکستان آنے کے خواہش مند سراج نے بھارتی حکام کے سامنے سرینڈر کر دیا، جس کے بعد اسے جیل ہوگئی. سزا پوری ہونے کے بعد اسے ڈی پورٹ کر دیا گیا.

جب سراج پچیس برس بعد مانسہرہ لوٹا اور اپنے اہل خانہ سے ملا، تو جذباتی مناظر دیکھنے میں‌ آئے. ماں‌ بیٹا بہت دیر تک لپٹ‌کر روتے رہے. سراج نے ماں کو پوتےپوتیوں کی تصویریں دکھائیں.

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج نے کہا کہ وہ پڑھائی سے بچنے کے لیے پچیس سال پہلے گھر سے بھاگ گیا تھا. وہ کراچی جانا چاہتا تھا، مگر غلط ٹرین میں سوار ہر کر بھارت پہنچ گیا۔

بھارت میں اس نے شادی کی، بچے ہوئے، مگر واپسی کی خواہش نے اسے بے کل رکھا. آخر اس نے بھارتی انتظامیہ کو اپنی اصلیت بتائی، جس کے بعد اسے ڈی پورٹ کر دیا گیا. البتہ اس کے بیوی بچوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں‌دی.

سراج کی خواہش ہے کہ اس کے بیوی بچوں کو بھی پاکستان آنے کی اجازت دی جائے.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -