ریاض : سعودی میں مقیم پاکستانی ٹینکر ڈرائیور نے پائی وے پر حادثے کا شکار سعودی خاتون کی جان بچا کر انسانیت کی تاریخ رقم کردی۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے عسیر ریجن کے المجاردہ کمشنری سے 70 کلو میٹر دور ہائی وے پر ایک گاڑی اچانک حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔
مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ حادثے میں گاڑی چلانے والی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ ان کی دوسری ساتھی شدید زخمی ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملازمت کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ٹینکر ڈرائیور نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر متاثرہ خاتون کی جان بچائی۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر اگر پاکستانی ڈرائیور آگ بجھانے کے لیے اپنا ٹینکر پیش نہ کرتے تو ممکنہ طور پر دوسری خاتون بھی جھلس کر ہلاک ہوجاتیں۔
سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی ڈرائیور 10 منٹ پہلے پہنچ جاتے تو شاید ڈرائیور دوسری خاتون بھی ہلاک ہونے سے بچ جاتیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ محکمہ شہری دفاع کے اہلکار نے پاکستانی ڈرائیور کی زبردست الفاظ میں پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں انعام سے نوازنے کے لیے اعلیٰ حکام سے بات کریں گے۔