تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

’نصیب میں ہوا تو پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلوں گا‘

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کا کہنا ہے کہ اگر نصیب میں ہوا تو پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلوں گا۔

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اپنے لیے کم بیک زندگی اور موت کا مسئلہ نہیں بنایا ہے تینوں فارمیٹ میں تیسرے نمبر پر ہی بیٹنگ کرنا مجھے پسند ہے اگر نصیب میں ہوا تو پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں گابا کی اننگز میری سب سے زیادہ یادگار ہے لیکن افسوس بھی ہے کیونکہ ہم وہ ٹیسٹ میچ جیت نہیں سکے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں اسد شفیق نے کہا کہ میں نے اپنے کمرے کی الماری میں پہلے سچن ٹنڈولکر کی تصاویر لگائی ہوئی تھیں لیکن پروفیشنل کرکٹ شروع ہونے کے بعد محمد یوسف کو فالو کیا۔

ٹیسٹ کرکٹر نے بتایا کہ جس سال محمد یوسف نے ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ قائم کیا تھا اس سال ان کی ہر اننگز دیکھی تھی۔

اسد شفیق نے کہا کہ سرفراز احمد اور اظہر علی کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے جبکہ مصباح الحق کو لوگ دفاعی انداز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے تھے لیکن ہر کپتان کا پلان الگ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کو کبھی پریشر میں کپتانی کرتے نہیں دیکھا وہ بہت ٹھنڈے مزاج میں کپتانی کرتے تھے۔

Comments

- Advertisement -