کراچی: انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔
تفصیلات کے مطابق فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں3 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.70روپے سے کم ہو کر158.67روپے اور قیمت فروخت 158.80روپے سے کم ہو کر158.77روپے ہوگئی۔
تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 158.50روپے اور قیمت فروخت159روپے پر بدستور برقرار رہی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مزید ڈھائی کروڑ ڈالر کا قرض دے گا
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید174.50روپے سے کم ہو کر173.50روپے اور قیمت فروخت176.50روپے سے کم ہو کر175.50روپے ہوگئی۔
اسی طرح 75پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید190.75روپے سے کم ہو کر190روپے اور قیمت فروخت 192.75 روپے سے کم ہو کر 192روپے پر آ گئی۔