بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستانی روپے کی قدر میں راتوں رات کمی، ڈالر 109 روپے تک جا پہنچا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی روپے کی قدر میں راتوں رات کمی ہوئی اور روپیہ کی قدر ایک دن میں تین فیصد کم ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 109 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ سیاسی عدم استحکام یا کچھ اور، ایک روز میں پاکستانی روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 4 روپے 20 پیسے کم ہوگئی، روپیہ سستا ہوا تو ملک پر واجب الادا قرضوں کاحجم بھی ڈھائی سو ارب روپے بڑھ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ساڑھے تین روپے تک کا اضافہ ہوا، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک سو آٹھ روپے تیس پیسے تک جا پہنچی، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ سستا ہوگیا۔

بینکوں کے درمیان ڈالر کا لین دین107.50روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 109 روپے 50 پیسے تک فروخت ہوا، ڈالر کے ساتھ ساتھ دیگر غیر ملکی کرنسیوں کو بھی پر لگ گئے، برطانوی پاونڈ چار روپے جبکہ یورو کی قدر میں تین روپے ساٹھ پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں