تازہ ترین

پاکستانی سفارت کاروں کو بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، پاکستانی سفارت کاروں کو بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارت کاروں کو آیندہ بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہیں ہوں گے، بیرون ملک تعینات سفارت کاروں اور اہل کار وں میں اس فیصلے پر پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرایع نے بتایا کہ پاکستانی سفارت کار ریڈ و دیگر اہل کار بلیو پاسپورٹ پر تعینات ہوتے ہیں، تاہم مدت ملازمت مکمل ہونے پر سفارت کار مختلف ممالک میں رہایش اختیار کر لیتے تھے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ اب آیندہ کسی سفارت کار اور اہل کار کو بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  سبز پاسپورٹ کی عزت کے لیے وزیراعظم کا دورہ امریکا انتہائی مفید ہے، فردوس عاشق اعوان

بتایا گیا ہے کہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر ہر سفارت کار کو پاکستان میں رپورٹ کرنا ہوگا، سفارت کاروں کو پاکستان واپس جا کر ہی گرین پاسپورٹ مل سکے گا۔

دریں اثنا، وزیر اعظم عمران تین روزہ امریکی دورے کے دوران واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے ہیں، وزیر اعظم نے سفیر منیر اکرم اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی، رزاق داؤد، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، زلفی بخاری، علی زیدی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے، ملاقات میں پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -