اشتہار

پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں؟ فیصلہ چند دن میں متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس :پاکستان کاوفد  ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کے لئے پیرس روانہ ہوگیا،پانچ روزہ اجلاس میں پاکستان کانام گرےلسٹ سےنکالنےیا برقراررکھنے کا فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اےٹی ایف) کا اہم اجلاس کل سے پیرس میں شروع ہوگا ، اجلاس میں پاکستان کےگرےلسٹ میں ہونے کا معاملہ زیربحث آئےگا اور ایف اےٹی ایف کاورکنگ گروپ پاکستان کےبارےمیں اپنی سفارشات دےگا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس 16سے21فروری تک جاری رہےگا۔

- Advertisement -

پاکستانی وفد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کےاجلاس میں شرکت کے لئے پیرس روانہ ہوگیا ہے، وفد کی سربراہی وفاقی وزیربرائےاقتصادی امورحماد اظہر کر رہے ہیں۔

جنوری میں ہونےوالے بیجنگ اجلاس میں پاکستان نےعمل درآمدرپورٹ جمع کروائی تھی، ذرائع کےمطابق پاکستان تمام سفارشات پر خاطرخواہ پیش رفت کرچکاہے۔بیجنگ اجلاس میں پاکستان کی پیش رفت کااعتراف کیا گیاتھا۔

مزید پڑھیں : ایف اے ٹی ایف کا 5 روزہ پلینری اجلاس 16 فروری سے پیرس میں ہوگا

ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو ایکشن پلانز پر عمل درآمد کے لیے 31 مارچ تک مزید وقت دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو عمل درآمد سے متعلق سہ ماہی رپورٹ 31 مارچ سے پہلے جمع کروانا ہوگی اور میوچیول ایولیو ایشن کا فروری میں ہونے والے اجلاس سے کوئی تعلق نہیں۔

گزشتہ زور ترک صدرطیب اردوان کاکہناتھا کہ ایف اےٹی ایف سےمتعلق تمام تردباؤکےباوجودپاکستان کوبھرپورحمایت کایقین دلاتےہیں۔

دوسری جانب سینیر سفارتی حکام کی اسلام آباد میں مختلف سفارتی مشنز کو بریفنگ دی جارہی ہے ، مقصد ایکشن پلان پرعمل درآمد کےبارے میں آگاہ کرناہے، بریفنگ بیشتر ان ممالک کے سفرا کودی گئی جو ایف اے ٹی ایف کاحصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2دن میں 30 سے زائد سفرا کو بریفنگ دی گئی ہے، جن میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کےسفرا شامل ہیں۔

یاد رہے  بیجنگ اجلاس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کی گئی تھی تاہم بیجنگ اجلاس میں امریکا اور یورپی یونین نے پاکستانی اقدامات کو سراہا تھا جبکہ پاکستان کو پہلے ہی چین، ترکی اور ملائشیا کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں