اشتہار

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار کا بھارت کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : پاکستانی سفارتکار اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کی تقریر پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا بھارت پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کا سہولت کار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کا گھناؤنا کردار بے نقاب کردیا۔

پاکستانی سفارتکار محمد راشد نے بھارتی مندوب کی تقریر پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا بھارت نے آج تک سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہیں کیا۔

- Advertisement -

پاکستانی سفارتکار کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری رکھی ہوئی ہے، جموں وکشمیر بھارت کا کبھی حصہ نہیں رہا، یہ متنازع خطہ ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا پابند ہے۔

محمد راشد نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے پیچھے ٹی ٹی پی اور بی ایل اے ملوث ہیں اور بھارت پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کا سہولت کار ہے۔

پاکستانی سفارتکار نے مزید بتایا کہ آرمی پبلک اسکول پر حملے میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں