اشتہار

علیم ڈار نے گراؤنڈ اسٹاف کی بڑی غلطی پکڑلی، انتظامیہ کی دوڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار  نے پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران گراؤنڈ اسٹاف کی بڑی غلطی پکڑلی، جس پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ میچ کے موقع پر ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب میچ کے اپمپائر علیم ڈار نے انتظامیہ کو گراؤنڈ کی پچ میں کی جانے والی غلطی کے بارے میں آگاہ کیا۔

علیم ڈار نے بتایا کہ گراؤنڈ کی پچ تبدیل ہوئی ہے لیکن دائرہ کیوں نہیں؟یہ سنتے ہی وہاں موجود انتظامیہ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے غلطی کو درست کیا اس دوران میچ چھ منٹ تک رُکا رہا، سرکل ٹھیک کرنے کے بعد میچ آگے بڑھا۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں اس موقع پر پاکستانی مایہ ناز امپائر کے اعزاز میں ایک تقریب سجائی گئی جس میں آئی سی سی کے جنرل منیجر وسیم خان نے علیم ڈار کو یادگاری شیلڈ پیش کی، فوٹو سیشن کے دوران محمد رضوان نے بھی سرپرائز انٹری دی اور دونوں شخصیات کے درمیان آکر تصویر بنوائی۔

واضح رہے کہ 58 سالہ علیم ڈار نے 144 ٹیسٹ، 222 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی جو دونوں میں ورلڈ ریکارڈ ہے، اس کے علاوہ انہوں نے 69 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں بھی فرائض انجام دیے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پریس ریلیز کے مطابق امپائر علیم ڈار ایلیٹ پینل میں 19 سال رہنے کے بعد دستبردار ہوگئے، انہوں نے ریکارڈ 435 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں