بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل نسیم شاہ کا قومی کھلاڑیوں کے نام پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

رواں ماہ پاکستان نے بنگلہ دیش سے دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کھیلنی ہے سیریز سے قبل اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ساتھی کرکٹرز کے نام اہم پیغام دیا ہے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ ٹیم کو جو بھی چیلنجز درپیش ہیں، ان سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر چلنا چاہیے اور سب کو ایک ہو کر پاکستان کیلیے کھیلنا ہوگا۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن ایسا وقت ٹیموں پر آتا رہتا ہے، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔

- Advertisement -

نسیم شاہ نے اپنی ذاتی کارکردگی سے متعلق کہا کہ انجری کے صحتیاب ہونے کے 13 ماہ بعد میرا ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک ہو رہا ہے، میری کوشش ہوگی کہ بہتر پُر فارم کر کے پاکستان کی جیت میں اپنا حصہ ڈال سکوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کافی عرصے بعد کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔ ایسی کرکٹ کھیلنی پڑے گی کہ فینز خوش ہوجائیں۔

پی سی بی نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں شان مسعود کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ نوجوان مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

سعود شکیل کو بنگلہ دیش اے کے خلاف میچز کے لیے پاکستان شاہینز کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی گزشتہ سال ایشیا کپ، ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی انتہائی بدترین رہی، جس کی وجہ سے قومی ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے اور ٹیم میں اختلافات کی خبروں کی بھی بازگشت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں