اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

قابض بھارتی فوج کی نگرانی کے باوجود وادی کشمیر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار

اشتہار

حیرت انگیز

قابض بھارتی فوج کی نگرانی کے باوجود مقبوضہ وادی کشمیر میں پاکستان کے آزادی کے موقع پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھی یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، ایل اوسی کے دونوں اطراف کشمیری یوم آزادی پاکستان جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر کے کپواڑہ، سرینگر، بارہ مولا، راجوڑی سمیت کئی اضلاع میں موقع کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئی، جہاں سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا۔

- Advertisement -

کشمیریوں نے گھروں کی چھتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر جذبات کی عکاسی کی، مظاہرین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرالحاق پاکستان کی روسے پاکستان کا حصہ تھا ہے اور رہے گا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری عوام نے پاکستان کےاستحکام کےلیے دعائیں بھی مانگیں، کشمیری کل قابض بھارت کا یوم آزادی ہر سال کی طرح یوم سیاہ کےطور پرمنائیں گے۔

آزاد کشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے یکجہتی کے طور پر ریلیوں، سیمینارز و دیگر  تقریبات منعقد کی گئی جہاں شرکا نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ناجائز انضمام کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں