پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پاکستانی نژاد شہری امریکی پولیس میں اہم عہدے پر فائز

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد شہری کو امریکی پولیس میں اہم عہدے پر ذمہ داری دے دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانی ناصر سلیم گزشتہ تیس برس سے نیویارک پولیس میں فرائض انجام دے رہے ہیں، انہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر محکمہ پولیس کی رضاکار فورس کے لیے منتخب کیا گیا۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ناصر سلیم وہ پہلے مسلمان اہلکار ہیں جنہیں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 5 ہزار اہلکار کا معاون ڈپٹی چیف مقرر کیا گیا۔

- Advertisement -

ناصر سلیم عہدے کا حلف لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران آبدیدہ بھی ہوئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ’ اتنی بڑی ذمہ داری میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور  میں اپنے اس  اعزاز  کو پاکستان کے نام کرتا ہوں۔‘

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق معاون پولیس افسران کی ذمہ داری عام پولیس کی معاونت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے اداروں کو بروقت اطلاع فراہم کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں