تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستانی لڑکی کا مودی کو گولیوں کی جگہ کتابیں خریدنے کا مشورہ

اسلام آباد: اتر پردیش کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی فتح کے بعد پاکستانی لڑکی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط لکھ ڈالا ، جس میں مودی امن کی دعوت دیتے ہوئے دونوں ملکوں کی حکومتوں کو گولیوں کی جگہ کتابیں خریدنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق 11 سالہ پاکستانی لڑکی عقیدت نوید نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو انتخابات میں تاریخی فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کو دونوں ممالک کے درمیان امن کا پل بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

عقیدت نوید نے نریندر مودی کے نام خط میں کہا کہ مستقبل میں کامیابیاں چاہتے ہیں تو امن کے لئے کام کریں، اچھے تعلقات سے پاکستان اور بھارت دونوں کو فائدہ ہو گا۔

letter
عقیدت نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے مجھے بتایا کہ دلوں کو جیتنا ایک شاندار کام ہے اور شاید آپ نے بھارتی عوام کا دل جیت لیا ہے اس وجہ سے آپ اترپردیش انتخاب جیت گئے ، لیکن اگر آپ اور زیادہ بھارتیوں اور پاکستانیوں کا دل جیتنا چاہتے ہیں تو آپ کو دوستی اور امن کی جانب قدم اٹھانا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی ضرورت ہے۔


مزید پڑھیں : کشمیرمیں مظالم : بھارتی طالبہ مودی سرکار پر برس پڑی


پاکستانی لڑکی نے کہا کہ آئیں مل کر پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کا پل بنیں اور فیصلہ کریں کہ ہم گولیاں نہیں کتابیں خریدیں گے، ہم بندوقیں نہیں غریب عوام کیلئے ادویات خریدیں گے۔

letter-post-1

خیال رہے کہ عقیدت نوید لاہور کی رہائشی ہیں اور 5 ویں جماعت میں پڑھتی ہیں اور نیشنل کالج آف آرٹس میں اسسٹنٹ پروفیسر کی بیٹی ہے۔

عقیدت کا 14 سالہ بھائی بھی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام خط لکھ چکا ہے ، جس میں آرمی چیف کو دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد شروع کرنے پر مبارکباد دی تھی۔

اس سے قبل بھی عقیدت نوید بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور اسلام آباد میں بھارتی سفیر کو بھی خط لکھ چکی ہیں جبکہ بھارتی حکام کی جانب سے عقید ت کو کارڈز بھی موصول ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -