ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ویڈیو: پاکستانی حافظ قرآن بچے نے عالمی مقابلہ حسن قرأت جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے کمسن حافظ قرآن اور آٹھویں جماعت کے طالبعلم ابوبکر نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے عراق میں منعقدہ عالمی مقابلہ حسن قرأت جیت لیا۔

یہ العمید انٹرنیشنل حسن قرآت  مقابلے کا اہتمام عراق میں روضہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی انتظامیہ نے کیا تھا، جس میں 21 ممالک سے تعلق رکھنے والے قاری بچوں نے حصہ لیا تھا جو کہ متعدد مرحلوں پر مشتمل تھا اور اس کا آغاز  2 مارچ سے ہوا تھا۔

اس مقابلہ حسن قرأت میں بچوں اور بڑوں کی علیحدہ علیحدہ  کیٹیگری میں قرآن پاک کی تلاوت سنی گئی جس میں بچوں کی کیٹیگری کے عالمی مقابلہ حسن قرات میں پاکستانی قاری حافظ محمد ابو بکر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

- Advertisement -

محمد ابوبکر خیبرپختونخوا کے  ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھتے ہیں اور آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔

اس مقابلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ابوبکر کی خوبصورت تلاوت سننے والے صارفین داد دیے بغیر رہ نہ سکے اور انہیں خوب سراہا۔

 

بچوں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن محمد ابو بکر کے نام رہی تو دوسری پوزیشن عراق کے قاری اور تیسری پوزیشن ایران کے قاری نے حاصل کی۔

اس کے علاوہ بڑوں کے مقابلہ حسن قرات میں عراق کے احمد جمال الرقبی نے پہلی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب محمود السید عبداللہ (مصر) اور مہدی رحمت اللہ تقی پور (ایران) نے حاصل کی۔

فاتحین کو اعزازی شیلڈز کے علاوہ  نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں