پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پاکستان میں زلزلے سے اموات، پاکستانی ہائی کمیشن میں گیتا کے اعزاز میں تقریب ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں آنے والے زلزلے سے ہونے والی اموات کے سبب نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں گیتا نامی بھارتی لڑکی کے اعزاز میں رکھی جانے والی تقریب ملتوی کردی گئی۔

قوم سماعت اور گویائی سے محروم گیتا 2003 میں لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاوارث پائی گئی تھی اور تب ہی سے اس کے اہل خانہ کی تلاش جاری تھی اس عرصے میں گیتا پاکستان کی فلاحی تنظیم ایدھی فاوٗنڈیشن کے پاس قیام پذیرتھی۔

گیتا کے خاندان کی تلاش کئی سال جاری تھی اور گزشتہ دنوں یہ تلاش زور پکڑ گئی تھی جس کے سبب ایدھی فاونڈیشن گیتا کواس کے خاندان سے ملانے میں کامیاب ہونے کے قریب ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان منظور علی میمن کا کہنا تھا کہ زلزلے کے سبب پاکستان میں ہونے والے بڑے جانی نقصان کے سبب گیتا کے اعزاز میں رکھی جانے والی تقریب ملتوی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گیتا آج صبح ہی بین الاقوامی پرواز سے نئی دہلی پہنچی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں