اشتہار

پاکستانی نوجوان جمیل احمد11سال سےبھارت کی جیل میں قید

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : پاکستانی نوجوان جمیل احمد 11سال سے بھارت کی جیل میں قید ہے، وہ غلطی سے بھارت کی سرحد عبور کرگیا تھا، جس کے والدین آج بھی اپنے لخت جگر کی واپسی کی راہ تک رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے ’علامہ اقبال ٹاؤن‘ کا رہائشی جمیل احمد جو اپنے دوست کے ساتھ گیارہ سال قبل لاہور کی سیر کے لئے گیا کہ اچانک لاپتہ ہوگیا تھا، جس کا کچھ عرصے بعد ایک خط آیا کہ وہ غلطی سے سرحد عبور کر کے بھارت پہنچ چکا ہے اور بھارت کی جیل میں قید ہوں۔

جمیل احمد کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کو امبالا جیل میں ناکردہ گناہوں کی سزا مل رہی ہے، پاکستانی سفارتخانہ اور دفترخارجہ نے بیٹے کی رہائی میں کردارادا نہیں کیا۔

- Advertisement -

بھارتی قید میں اذیتیں برداشت کرنے والے جمیل کے بھائی نے حکومت پاکستان اور سماجی کارکن انصار برنی سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی قید سے اُس کے بھائی کی رہائی کو عملاً ممکن بنائیں۔

خیال رہے کہ جمیل احمد جیسے درجنوں افراد آج بھی بھارتی قیدخانوں میں اسیری کی زندگی بسر کر رہے ہیں جو اِنسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔


مزید پڑھیں : بھارت میں قید پاکستانی نوجوان بے گناہ نکلے


یاد رہے کہ بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی نوجوانوں پر اڑی واقعے کے دہشت گردوں کی رہنمائی کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے تحقیقات کے دوران اڑی حملےمیں سہولت کارقرار دیے گئے دوپاکستانی نوجوانوں بے گناہی کا اعتراف کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں