تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

دبئی میں خاتون کو ہراساں کرنے پر پاکستانی دکاندار کو سزا

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں خاتون کو ہراساں کرنے پر پاکستانی دکاندار کو تین ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا جرم ثابت ہونے پر پاکستانی دکاندار کو تین ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے، دکاندار نے خاتون کو مارچ 218 میں ہراساں کیا تھا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب نائف میں ایک اماراتی خاتون دکان پر برقعہ لینے آئی تھی تو دکاندار نے پیمائش کے دوران خاتون کو ہراساں کیا تھا جس پر خاتون نے رپورٹ درج کرادی تھی۔

مزید پڑھیں: دبئی:پاکستانی گارڈ کو اماراتی لڑکی کو ہراساں کرنے کےجرم میں سزا

واضح رہے کہ چند ماہ قبل 9 سالہ لڑکی جو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے پاکستانی شخص کو عدالت نے تین ماہ جیل میں قید کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنائی تھی۔

متاثرہ لڑکی نے 31 سالہ پاکستانی سیکیورٹی گارڈ پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے سپر مارکیٹ میں جنسی طور ہر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

مجرم نے عدالت کے سامنے دعویٰ کیا کہ ’اس نے لڑکی کے ساتھ ایسی حرکت ارادتاً نہیں کی تھی‘۔دبئی کی عدالت نے پاکستانی شخص کو مجرم قرار دیتے ہوئے تین ماہ قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

Comments

- Advertisement -