اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اسکردو حادثہ ، جاں بحق ہونے والوں میں معروف کوہ پیما شبیرحسین سدپارہ  بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

اسکردو: اسکردو ٹریفک حادثے میں  جاں بحق ہونے والوں میں معروف کوہ پیما شبیرحسین سدپارہ  بھی شامل ہیں، وہ دوست مہدی سدپارہ کے ساتھ راولپنڈی سے اسکردو آ رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرروندو غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ یولبو کےمقام پر بس موڑ کاٹتے ہوئے بلندی سے دریا میں جاگری، مرنے والوں میں نوجوان کوہ پیما شبیر سدپارہ بھی شامل ہیں، شبیر سدپارہ دوست مہدی سدپارہ کے ساتھ راولپنڈی سے اسکردو آ رہے تھے۔

مسافر کوچ میں سوار 26 افراد کے جاں بحق ہونے کی ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کردی ہے اور 13 مسافروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں :  بس دریا میں گرنے کا واقعہ، 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسکردو  کا کہنا ہے کہ  گزشتہ روز دریائےسندھ میں گرنےوالی کوچ میں 28 افرادسوار تھے،  حادثے میں تمام28 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ریسکیو آپریشن آج دوسرے روزبھی جاری ہے، دریا سے مزید 2 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئی ہے ، اب تک 15 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، اور 13 افرادکی تلاش جاری ہے۔

بس کو دریا سے نکالنے کے لئے بھاری مشینری موقع پرپہنچا دی گئی اور ریسکیوآپریشن میں مددکیلئے پاک فوج کےغوطہ خور بھی طلب کرلیا گیا ہے ، ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122، سول انتظامیہ، پولیس اورپاک فوج کے جوان شریک ہیں۔

خیال رہے گزشتہ روزراولپنڈی سے آنے والی بس دریا میں گرگئی تھی ، حادثے کا شکار بس میں 28 افراد سوار تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں