پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف فیک ویڈیوز کو مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کےخلاف فیک ویڈیوز کو مسترد کر دیا اور کہا سوشل میڈیا پر مختلف عوامی اجتماعات کی ویڈیوز کو ایڈٹ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف فیک ویڈیوز پر عوامی رائے سامنے آگئی ، سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف عوامی اجتماعات کی ویڈیوز کو ایڈٹ کیا گیا ، ویڈیوز پر فوج مخالف نعروں کی آڈیو لگا کر عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

فوج مخالف فیک ویڈیوز پر عوام نے اپنا اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ فیک ویڈیوزدکھانی ہی نہیں چاہیے جوبھی دکھایاجائے حقیقت پر مبنی ہو، جو بھی یہ سب کر رہے ہیں، وہ پاکستان کےدشمن ہیں، ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیےاورایکشن لیناچاہیے۔

عوام کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیاکے ذریعے لوگ غلط انفارمیشن لوگوں کومہیاکرتےہیں، پی ٹی آئی نےہماراسارامعاشرہ اخلاقی طورپربربادکردیاہے، اب چونکہ ان کی حکومت نہیں رہی، انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیاہے۔

شہری نے کہا کہ 40 سال میں وہ کام نہیں ہواجوانہوں نے3سال میں کر دیا، اس طرح کےایجنڈےدکھارہےہیں جس کی وجہ سےنوجوان نسل گمراہ ہورہی ہے، اگر آپ اداروں کے ساتھ مخلص نہیں ہیں تو ان پرالزام بھی نہ لگائیں۔

عوام کا رائے میں کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے مقصدکےلیے لوگوں کا استعمال کیا، لوگ جواس طرح کی فیک ویڈیوز اپلوڈ کررہے ہیں ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے، یہ سراسر فوج کے خلاف پروپیگنڈہ ہے، عوام کو گمراہ کرنے والے لوگوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کرنا چاہیے۔

شہریوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کوگمراہ کررہی ہےلیکن عوام فوج کےساتھ کھڑی ہے ، اس طرح کی ویڈیوزہمارےملک کےلیےبدنامی کاسبب بنتی ہیں، اداروں کوبدنام نہیں کرناچاہئے، یہ لوگ فسادبرپاہ کرتےہیں،توڑپھوڑکرتےاورعوام کونقصان پہنچاتےہیں۔

عوامی رائے میں مزید کہا گیا کہ منفی پروپیگنڈےکاکوئی فائدہ نہیں پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں کانقصان ہورہا ہے،پی ٹی آئی کے لوگوں کو اداروں کے خلاف نہیں بولنا چاہیے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں