جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

دنیا کی بہترین ٹیسٹ چیمپئن ٹیم میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے قبل ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کی بہترین ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 25-2023 کا فائنل 11 جون سے لارڈز کے میدان میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تاہم فائنل سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کی بہترین ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں سائیکل 25-2023 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

مذکورہ ڈبلیو ٹی سی سائیکل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو انتہائی بدترین رہی اور پوائنٹ ٹیبل پر وہ آخری نمبر پر رہی، لیکن انفرادی کارکردگی میں پاکستانی اسپنر نعمان علی نے سب کو متاثر کیا۔ اسی لیے کرکٹ آسٹریلیا کی منتخب کردہ بہترین ورلڈ ٹیسٹ ٹیم میں پاکستانی اسپنر نعمان علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

نعمان علی نے ڈبلیو ٹی سی میں 6 میچز کھیلے اور 46 وکٹیں لے کر دنیا کے کئی بولرز کو پیچھے چھوڑا تھا اور اکتوبر کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ بھی قرار پائے تھے۔

نعمان علی نے اس مختصر دورانیے میں دو بار میچ میں 10 وکٹیں اور پانچ بار اننگ میں پانچ، 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم میں آسٹریلیا کے تین، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بھارت کے دو، دو کھلاڑی، پاکستان اور سری لنکا کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی اعلان کردہ ٹیم کی قیادت آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو سونپی گئی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ اور الیکس کیری (آسٹریلیا)، کین ولیمسن، میٹ ہنری (نیوزی لینڈ)، جسپرت بمراہ اور یشوی جیسوال (بھارت)، جو روٹ، ہیری بروک (انگلینڈ)، نعمان علی (پاکستان)، کمنڈو مینڈس (سری لنکا) اور ٹیبا باووما (جنوبی افریقہ) شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں