پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: روپے کی قدر ایک بار پھر گراوٹ کا شکار ہوگئی۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد ایک ڈالر 110 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ، زرمبادلہ ذخائر میں کمی اور جاری کھاتوں کا بڑھتا ہوا خسارہ روپے کی قدر کو لے بیٹھا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ساڑھے چار روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا۔

اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر 110 روپے تک فروخت ہوا تاہم بعد میں اس میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

روپے کی قدر میں گراوٹ پر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں تاہم آج کی گراوٹ مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق ہے۔

کرنسی مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا کہ اسٹیٹ بینک معاملے کا فوری نوٹس لے اور حکومت روپیہ ڈی ویلیو کرنے سے متعلق پالیسی واضح کرے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں