جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

پاک افغان بارڈر بند، ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاک افغان بارڈر کی بندش سے پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، پاک افغان بارڈر بند ہوتے ہی تمام غیر ملکیوں کرنسیوں بالخصوص ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی ہے۔

پاکستان کر نسی ایکسچینج کے رہنما ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 107.80روپے سے کم ہو 107.20 پر پہنچ گئی۔

ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈرز بند ہونے سے ڈالر کی اسمگلنگ بند ہوسکتی ہے اور حکومت مستقبل میں بھی پاک افغان بارڈر پر اسمگلنگ کو روکے رکھے تو ڈالر کی قیمت 100 روپے تک لائی جا سکتی ہے۔

حکومت کے اقدام سے ڈالر کی اسمگلنگ روکنے سے معیشت اور روپے کی قدر مزید مستحکم ہوسکتی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر اور صوبائی وزیر تجارت شیخ علاﺅالدین نے بتایا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے افغان بارڈر سیل ہونا ہے کیونکہ پاکستان سے روزانہ بھاری تعداد میں ڈالر افغانستان اسمگل ہوتا تھا، اسمگلر پاکستان کی اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید کر افغانستان پہنچاتے ہیں، جن سے افغان تاجر تمام دیگر مماکل سے ان ڈالرز کے ساتھ تجارت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے درگاہ لعل شہباز قلندر میں خود کش دھماکے کے بعد طورخم پر پاک افغان بارڈر کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا، لعل شہباز قلندر کے مزار میں دھماکے کے نتیجے میں اب تک 90 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں