ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

بورڈ چاہتا تھا ٹیم ناکام ہوجائے، ورلڈ کپ نہ جیتے! سینئر پاکستانی کھلاڑی

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا ملبہ سینئر کرکٹر نے بورڈ پر گراتے ہوئے اپنا اور دیگر سینئر پلیئز کا دامن بچانے کی کوشش کی ہے۔

بھارت میں موجود پاکستان ٹیم کے ایک سیئنر پلیئر نے مشہور کرکٹ ویب سائٹ کو ایک انٹرویو دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم جو نتائج چاہتے تھے وہ نہیں ملے مگر ہم پوری محنت کررہے ہیں۔

ایسے وقت میں جب بورڈ کو ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے ایسے وقت میں وہ ہمارے لیے مزید مشکلات کھڑی کررہے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز غیرضروری تھی۔

- Advertisement -

ہمیشہ کپتان اور سلیکٹرز ہی ٹیم منتخب کرتے ہیں تو اس میں نئی بات کیا ہے، ہم یہاں ورلڈکپ کھیلنے آئے ہیں اور یہاں ہمارے پیچھے سیاست ہورہی ہے تو ہم کیسے لڑیں گے کس سے لڑیں گے۔

سینئر کھلاڑی نے بورڈ کو الزام دیا کہ وہ ہمیں انڈر پریشر لارہے ہیں تاکہ ہماری کاکردگی خراب ہو اور بورڈ اپنی من مانی کرسکے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس انٹرویو سے صاف پتا چل رہا ہے کہ جب ٹیم بہت خراب کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اس ورلڈکپ میں بری طرح سے ناکام رہی ہے تو یہ باتیں صرف اپنی غلطیاں بورڈ پر ڈالنے کے مترادف ہے اور اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

ٹیم کا نقشہ کافی دنوں سے کھینچا جارہا تھا کہ ورلڈکپ کے لیے ٹیم کی تیاری ٹھیک نہیں ہے اور اب جب کچھ نہیں بچ رہا تو سینئر کھلاڑی نے ذمہ دار بورڈ کو ٹھہرا دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں