بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کیخلاف احتجاج کیا گیا، سکھ آزاد خالصتان کے پرچم ساتھ لے کرآئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت کےخلاف بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر پاکستانیوں اور سکھوں نے احتجاج کیا، مظاہرے میں سکھ برادری نے آزاد خالصتان کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرے میں سکھ خواتین بھی شریک تھیں۔
سکھ مظاہرین نے کہا کہ آر ایس ایس کے دہشت گرد ویزے لیکر برطانیہ آئے ہوئے ہیں، برطانوی حکومت انتہا پسندوؤں کے ویزے منسوخ کرے۔
بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سکھ مظاہرین جذباتی نظر آئے انھوں نے خالصتان کے حق میں نعرے لگائے "بن کے رہے گا خالصتان، ہم لیکر رہیں گے خالصتان”۔
مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے انتہاپسند ہندوئو کو واپس بھیجا جائے جو ویزے لےکر آئے، جو بے جے پی کے حامی ہیں اور یہاں پر شرپسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔