پاکستانی اسنوکر ورلڈ چیمپئن 37 سالہ محمد بلال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد بلال کی عمر 37 سال تھی، ان کا انتقال حرکت کلب بند ہوجانے کی وجہ سے ہوا۔
محمد بلال 6 ریڈ اسنوکر کے ایشین چیمپئن رہے، وہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن ٹیم کا حصہ تھے، محمد بلال نے قطر میں ایشین 10 ریڈ چیمپئن شپ 2018 میں جیتی تھی۔
محمد بلال آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر 2019 کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے، پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن نے محمد بلال کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔