تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، کون اِن کون آؤٹ ہوا؟

انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے سابق کپتان سرفراز احمد اِن اور فواد عالم آؤٹ ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس میں 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہرعلی، سرفراز احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف، امام الحق، محمد علی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے

اس کے علاوہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

انگلینڈ کے خلاف پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ورلڈ کپ میں انجری کے باعث منتخب نہیں کیا گیا ہے جب کہ تی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی شاندار بولنگ سے دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کی داد پانے والے حارث رؤف ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کریں گے۔

قومی اسکواڈ میں سابق کپتان سرفراز احمد اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ فواد عالم کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جب کہ ابرار احمد اور محمد علی کو پہلی بار اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تمام کھلاڑی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیے گئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی کھلاڑی کی کارکردگی کو دیکھا جاتا ہے۔ کوشش ہے کہ تینوں فارمیٹ میں آپشنز بڑھیں۔ سب چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 18 رکنی اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم 27 نومبر کی صبح اسلام آباد پہنچے گی جب کہ قومی ٹیم کا کیمپ 24 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم سے 5 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیہلا جائے گا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں ملتان جائیں گی جہاں دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کا میزبان کراچی ہوگا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں 17 سے 21 دسمبر تک مد مقابل ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -