اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی اسکواڈ بارباڈوس روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد پاکستانی اسکواڈ مانچسٹر سے بارباڈوس روانہ ہوگیا۔

بارباڈوس پہنچنے پر قومی اسکواڈ کو ایک روز آئسولیشن میں گزارنا ہوگا۔ اس دوران اسکواڈ میں ‏شامل تمام ارکان کی کوویڈ ٹیسٹنگ کی جائے گی۔
پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ پر مشتمل ہے۔

ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی 20کےبعد قومی ٹی 20کرکٹرز وطن لوٹیں گے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ ‏ویسٹ انڈیز کے دورےکےبعد 25 اگست کووطن واپس آئے گا۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے 18 رکنی اسکواڈ میں تجربہ کار ‏کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف بھی ویسٹ انڈیز اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے، شیلڈن کوٹرئیل ، شیمرون ہیٹمائر، اوشین تھومس ‏کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

کرس گیل، نکولس پورن، فیبین ایلن، ڈوئین براوو، فیڈل ایڈورزڈ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ‏ہے۔

اوپنر آندرے فلیچر، جیسن ہولڈر، اکیل حسین، ایون لیوس، اوبیڈ مکوئے، سمنز اور ہیڈن والش ‏جونیئر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں