سابق کپتان اظہر علی نے قومی کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی کو ’ارطغرل غازی‘ قرار دے دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی فواد عالم کو گزشتہ روز مشکلات کے باوجود سنچری کرنے پر ارطغرل غازی قرار دیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد عالم اور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کی تصویر شیئر کی۔
ایک تصویر میں اینگین آلتن گھوڑے پر بیٹھے جبکہ دوسری تصویر میں فواد عالم اپنی سنچری پر جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں: فواد عالم کے لیے یونس خان خوش قسمت ثابت ہوگئے
سابق کپتان نے فواد عالم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’شیر دل فواد عالم باہمت اور پُرعزم شخصیت کے مالک ہیں‘۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گئے پہلا ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ فاتح رہا مگر فواد عالم کی پراعتماد بیٹنگ ساری دنیا کی توجہ کا مرکز بنی اور انہوں نے سب کے دل جیت لیے۔
Heart of a lion what a knock from @iamfawadalam25 👏👏👏a lot of courage character and determination…@TheRealPCBMedia @TheRealPCB pic.twitter.com/54nZFsh6S1
— Azhar Ali (@AzharAli_) December 30, 2020
سنچری اسکور کرنے کے بعد فواد عالم نے مخصوص انداز سے جشن منایا اور بعد میں بتایا کہ انہوں نے ارطغرل غازی کے ایک ایکشن کو پچ کر کھڑے ہوکر دہرایا تھا۔
فواد نے بتایا کہ انہیں اس طرح جشن منانے کا مشورہ اظہر علی (اجو بھائی) نے دیا تھا اور کہا تھا کہ سنچری بنا کر اسی طرح خوشی کا اظہار کرنا۔