دبئی: لارڈز ٹیسٹ کی جیت بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہیں بھارہی، شکست انگلینڈ کو ہوئی درد بھارت کو ہورہا ہے
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کو آئی سی سی رینکنگ میں ٹیم کی دوسری پوزیشن چھن جانے کا خطرہ ہے، بھارتی میڈیا کے اعصاب پر پاکستان سوار ہے، انکا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کے پیچھے پڑگئی ہے جبکہ لارڈز کا ایک ایک لمحہ ویرات کوہلی کو تڑپا رہا ہے۔
مصباح الحق کی کپتانی سے بھارتی میڈیا خوف میں مبتلا ہے، بھارتی میڈیا کو ڈر ہے کہیں پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پر نہ آجائے۔
پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اگر پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت سے آگے ہوجائے گا اور پاکستان کی یہ برتری بھارت، ویسٹ انڈیز کو 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرکے بھی ختم نہیں کرسکتا۔
بھارت اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں 112 پوائںٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ پاکستان 111 پوائںٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
واضح رہے پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔