تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ترک شیف براق نے پاکستانی چائے کو ’فنٹاسٹک‘ قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ترک شیف براق نے پاکستانی چائے کو ’فنٹاسٹک قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے معروف ترک شیف براق پاکستانی چائے کے دیوانے نکلے، براق نے ٹویٹر پو ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ہاتھ میں کپ پکڑے کہا کہ ’پاکستانی چائے تو فنٹاسٹک ہے۔‘

براق کے چہرے پر شرارتی مسکراہٹ کو سوشل میڈیا صافین نے خوب انجوائے کیا اور اسے ابھی نندن اسٹائل قرار دیا۔

معروف شیف براق اوزد میرکے مطابق پاکستان کے لوگوں نے ان کا بہترین استقبال کیا اورانہیں بالکل اپنوں جیسا پیاردیا۔

واضح رہے کہ ترکی کے شیف اوزدامیرنے پاکستان میں فوڈ چین قائم کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مختلف ریستوران بناؤں گا اورلوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہاں جاکروہ کھانا ضرورکھائیں۔

خیال رہے کہ براق اوزدیمیر ترکی کے شیف ہیں جو اپنے کھانوں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں اور ان کی کھانا بنانے کی ویڈیوز کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

ترک شیف کے انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے۔

Comments

- Advertisement -