اشتہار

پاکستانی ٹینس چائلڈ اسٹارز کا بڑا کارنامہ، دنیا کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملائیشیا میں ورلڈ ٹینس جونیئر ٹیم آئی ٹی ایف مقابلے 27مارچ سے جاری ہیں جس میں پاکستان ٹیم نے کوارٹر فائنل میں مضبوط آسٹریلوی ٹیم کو 1-2سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا اور ورلڈ گروپ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام "شام رمضان” میں پاکستان جونیئر ٹینس ٹیم کے کپتان ہیرا عاشق اور کھلاڑی ابوبکر طلحہ کو مدعو کیا گیا جنہوں نے ناظرین کو اپنی اس کامیابی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

کپتان ہیرا عاشق نے بتایا کہ ایونٹ میں 16 ٹمیں تھیں جن میں سے ورلڈ گروپ کیلئے چار ٹیموں نے کوالیفائی کرنا تھا، ہماری ٹیم کے چار میچز ہوئے، جس میں حمزہ اور ابوبکر نے بہت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ابوبکر طلحہ نے کہا کہ آسٹریلیا کو ہرانا ہمارے لیے بہت بڑی بات تھی جس کی بتے حد خوشی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹینس جونیئر کے کوارٹر فائنل کے بوائز سنگلز میں ابوبکر طلحہ نے تاکی تاکیزاوا کو 6-4،3-0 سے شکست دی جبکہ کوس کوپر نےحمزہ رومن کو 6-2،6-1 سے ہرایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں