اسلام آباد: انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کی پریکٹس سیشن کی تصویر شئیر کی گئی ہے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1596038507851649025?s=20&t=7I3tmtBJwIhOGfVVI_STWA
قومی کرکٹ ٹیم تین روز تک اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن جاری رکھے گی، قومی کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد کلب میں بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس جاری ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ 27 نومبر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچےگا، جس کے بعد 28 نومبر سے دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کریں گی۔