سمندر پار مقیم پاکستانی شہریوں کی اپنے وطن سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہر موقع پر سبز ہلالی پرچم کی سربلندی اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے کوشاں ہوتے ہیں۔
ویسے تو دنیا کے تقریباً تمام ہی ممالک میں پاکستانی شہری موجود ہیں البتہ عرب ممالک میں پاکستانی نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے جہاں وہ رزق حلال کما کر نہ صرف اپنے معاشی معاملات چلاتے ہیں بلکہ پاکستان میں موجود اپنے اہل خانہ کو رقم بھیج کر خاندان اور وطن دونوں کی خدمت کرتے ہیں۔
سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اُن کے لیے مختلف اقدامات بھی کیے، حال ہی میں حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل روشن پاکستان اکاؤنٹ پروگرام کا آغاز کیا۔
پروگرام کے آغاز کے بعد سے بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت مل گئی ہے کہ وہ کسی بھی ملک میں رہتے ہوئے اسٹیٹ بینک سے منسلک پاکستان کے 8 بڑے بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں اور اپنے اہل خانہ کو رقم بھیج سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سمندر پار مقیم پاکستانی ملک کا اہم اثاثہ ہیں، وزیراعظم
یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل روشن پاکستان اکاؤنٹ، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم کا ایک اور تحفہ
پاکستانی اداکار و گلوکار فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دو تصاویر ٹویٹ کیں جس کو دیکھتے ہوئے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ وہ دبئی میں ہیں۔
فخر عالم نے جو تصاویر ٹویٹ کیں اُن میں ایک موٹرسائیکل پر رکھے ہوئے بیگ کی پشت پر پاکستان کا پرچم بنا نظر آرہا ہے۔
پاکستانی اداکار و گلوکار نے لکھا کہ ’میں نے دیکھا یہ سمندر پار مقیم پاکستانی دبئی میں ایک ڈلیوری سروس کمپنی میں کام کررہا ہے اور وہ ہر جگہ فخر سے پاکستانی جھنڈا لے کر چلتا ہے‘۔
Saw this Overseas Pakistani just now working in the heat for a famous home delivery service in Dubai and proudly carrying our Pakistani flag. I love the spirit. He maybe away from his country, home & family but his love for Pakistan shines bright. #PakistanZindabad pic.twitter.com/Bz8bVlJ3Y6
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) September 18, 2020
انہوں نے لکھا کہ ’مجھے اس کا جذبہ پسند آیا کیونکہ وہ اپنے ملک ، گھر اور اہل خانہ سے دور ضرور ہے مگر اُس کے دل میں پاکستان کی محبت اور چمک ہے‘۔