جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

جنوبی افریقہ میں دوست کو بچاتے ہوئے پاکستانی نوجوان قتل

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ می جھگڑے کے دوران پاکستانی نوجوان خرم ریاض کو قتل کردیا گیا جس کی لاش کیپ ٹاؤن سے لاہور منتقل کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک دکاندار اپنے ساتھی کے ہمراہ مقتول خرم کے دوست فیصل پر تشدد کر رہا تھا۔

خرم دوست کی جان بچانے کیلیے معاملے میں کود پڑا اور انہیں تشدد سے روکنے کی کوشش کی تاہم مشتعل افراد نے چھریوں کے وار کرکے خرم کی جان لے لی۔

کیپ ٹاؤن سے مقتول کی لاش کو لاہور منتقل کردیا گیا، میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں