اشتہار

جنوری میں پاکستانیوں نے کتنے کروڑ ڈالرز کے موبائل فون منگوائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اس سال جنوری میں سالانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات میں 275.15 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت جنوری میں سالانہ بنیادوں پر ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات 197 فیصد بڑھیں۔ جنوری میں 19 کروڑ49 لاکھ ڈالرز سے زائد کے موبائلز منگوائے گئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں ٹیلی کام سیکٹرکی درآمدات 23 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز سے زائد رہیں۔

- Advertisement -

جولائی تا جنوری موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 138 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جولائی تا جنوری 98 کروڑ 75 لاکھ ڈالرز کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصہ میں 41 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز کے موبائل فونز منگوائے گئے تھے۔ جولائی تاجنوری ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات 1 ارب 24 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز سے زائد رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں