ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان ایل این جی کے خریداری کے ٹینڈرز حاصل کرنے میں چوتھی بار ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معروف امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ماہ کے اندر ایل این جی کے خریداری کے ٹینڈرز حاصل کرنے میں چوتھی بار ناکام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں توانائی کا بحران مزید سنگین ہوگیا ، معروف امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ایک بار پھر ایل این جی درآمد کی کوشش ناکام ہوگئی۔

بلومبرگ نے بتایا کہ ایک بلین ڈالر کی ایل این جی ٹینڈر کے جواب میں کسی بھی کمپنی نے بولی نہیں دی، یہ ایک ماہ کے اندر پاکستان ایل این جی کے خریداری کے ٹینڈرز حاصل کرنے میں چوتھی بار ناکام ہوا۔

- Advertisement -

بلومبرگ کے مطابق یورپ کا روسی ایندھن نہ لینے کا منصوبہ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل رہا ہے۔

بلومبرگ کا کہنا تھا کہ جولائی سے ستمبر تک پاکستان کو دس ایل این جی کارگو درکار ہیں، جس کیلئے پاکستان نے ٹینڈر جاری کیے تھے اور آج اس کی آخری تاریخ تھی۔

یاد رہے رواں سال جون میں معروف امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ایندھن کی کمی کو کم کرنے میں مدد کے لیے قطری کمپنیوں سے مزید ایل این جی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں