تازہ ترین

پاکستان پر 130 ارب ڈالر بیرونی قرضہ کوئی مسئلہ نہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان پر ایک سو تیس ارب ڈالر بیرونی قرضہ کوئی مسئلہ نہیں، بس مینج کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نےہم سےزیادہ ڈالرخرچ کیے،ثابت کرسکتا ہوں

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان پر ایک سو تیس ارب ڈالر بیرونی قرضہ کوئی مسئلہ نہیں، بس مینج کرنا ہوگا ، جی ڈی پی تناسب سے پاکستان کا بیرونی قرضہ62 فیصد ہے ، امریکا، برطانیہ، جاپان پر بیرونی قرضہ پاکستان سے کہیں زیادہ ہے، امریکا 109، برطانیہ 400 جبکہ جاپان ڈھائی سو پر کھڑا ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے ملک کا حقیقی مسئلہ ٹیکس وصولی ہے۔ یہ ہو گیا توبہت سے معاملات حل ہو جائیں گے۔

ڈالر کی قیمت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کو مصنوعی سہارے پر رکھتےتوآئی ایم ایف کبھی نہیں مانتا، آئی ایم ایف کہتاہےڈالرکی قیمت سےمتعلق مداخلت نہ کی جائے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ طاقتیں چاہتی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے، 330 تو کیا ڈالر 500سے بھی اوپر جاسکتا تھا لیکن عوام کو ڈرانے کی ضرورت نہیں، جی ڈی پی کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ 16 ماہ کی حکومت میں ہم نےصرف پاکستان کوڈیفالٹ سےبچایا، ریٹیلرز پر پہلے سے ہی ٹیکس عائد ہے مزید لگانےکی ضرورت ہی نہیں تھی، آئین میں ترمیم کے بغیر ایگری کلچرٹیکس عائد نہیں کرسکتے۔

Comments

- Advertisement -